مشرقِ وسطیٰ میں کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیل اور فلسطین میں تازہ ترین حالات اور ان پر بین الاقوامی ردِ عمل کیا ہے؟ اس خطے کے لوگ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
All content for مشرقِ وسطیٰ: منظر و پیش منظر is the property of Independent Urdu and is served directly from their servers
with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
مشرقِ وسطیٰ میں کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیل اور فلسطین میں تازہ ترین حالات اور ان پر بین الاقوامی ردِ عمل کیا ہے؟ اس خطے کے لوگ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد ایران میں کیا صورتِ حال ہے، لوگ کیا سوچتے ہیں اور آگے کا منظر نامہ کیا ہو گا؟ تہران میں مقیم پاکستانی پی ایچ ڈی سکالر ہادی ہمدانی سے گفتگو۔
دفاعی اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر محمد علی بیان کر رہے ہیں کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی نوعیت کیا تھی، اس کے مضمرات کیا ہیں اور خطے پر اس حملے کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے دو ماہ کی کوریج کیسی رہی، بین الاقوامی اور پاکستانی میڈیا نے کیا غیرجانبداری سے اس المیے کو کور کیا؟ اس موضوع پر 16 ہویں عالمی اردو کانفرنس میں ہونے والی گفتگو کا اختصار کراچی آرٹس کونسل کی اجازت سے یہاں سامعین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اسرائیل کا سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والا جنگی جنون ختم ہونے کو نہیں آ رہا اور نہ اس کا حماس کے مکمل خاتمے کا ہدف۔ اس موضوع پر اس پوڈکاسٹ میں سنیے پاکستان کے سابق سفیر جاوید حفیظ سے ایک گفتگو
پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، تو کیا اس مطلب یہ ہے کہ پاکستانیوں پر مسجد اقصٰی کے دروازے بند ہو گئے یا بین الاقوامی قانون یہ حق دیتا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ جا سکتے ہیں؟
یہ سوال آج تک عالمی ضمیر پر دستک دے رہا ہے کہ جب فلسطین میں برطانوی انتداب انٹرنیشنل لا کے تحت ایک مقدس امانت تھی تو وہ مقدس امانت فلسطینیوں کو واپس کیوں نہ کی گئی؟ اس میں خیانت کا ارتکاب کیوں کیا گیا؟ سنیے آصف محمود کا کالم اس پوڈکاسٹ میں
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 37/ 43 میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا فلسطینیوں کو اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کی اجازت ہے؟ اس کا جواب دیا گیا کہ ’یہ اجازت انہیں حاصل ہے۔‘
قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ایران کو 6 ارب ڈالر مالیت کے منجمد فنڈز ملنے پر امریکہ کو تشویش ہے کہ تہران انہیں سپاہ پاسداران انقلاب کو مسلح کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے؟
اسرائیلی سپریم کورٹ کے’مینڈیٹ‘ کے تحفظ میں ہلکان اسرائیلی شہریوں کو خبر ہو کہ ان ہی پنچوں پر متکمن اسرائیلی عدلیہ میں شامل جسٹس منیر اینڈ کمپنی فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے استعمال کو جائز قرار دینے میں شرم محسوس نہیں کرتے تھے۔
فلسطینی اتھارٹی بظاہر جن علاقوں کا انتظام وانصرام چلاتی ہے، وہ دراصل تل ابیب ہی کی خدمت بجا لا رہی ہوتی ہے، ایسی خدمت گذار حکومت کو گرانے میں اسرائیل کی قطعی کوئی دلچسپی نہیں۔
بڑے پیمانے پر جاسوسی یا امتیازی نگرانی کے لیے چہرہ شناس ٹکنالوجی کے استعمال پر اسرائیل میں پابندی لگائی جانی چاہئے کیونکہ یہ تکنیک انٹرنیشل ہیومن رائٹس قانون سے ہم آہنگ نہیں۔
غرب اردن کی داخلی سکیورٹی کا زیادہ انحصار اسرائیل پر ہے؛ وہاں فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کسی نئی انتفاضہ کا پیش خیمہ تو نہیں؟
مشرقِ وسطیٰ میں کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیل اور فلسطین میں تازہ ترین حالات اور ان پر بین الاقوامی ردِ عمل کیا ہے؟ اس خطے کے لوگ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟