" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے
#zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
All content for ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ is the property of SMH Farooqui Academy and is served directly from their servers
with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
" ذکر کتاب"شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے قائم کیئے ہوئے چینل ہیں جسے آپ یو ٹیوب کے ساتھ ساتھ اسپاٹی فائی پوڈ کاسٹ اور گوگل پوڈ کاسٹ پر بھی سن سکتے ہیں ان چینلوں کا مقصد اردو زبان اور اردو علم و ادب کو فروغ دینا ہے ان چینلوں پر آنے والی پوسٹوں کے بارے میں معلومات آپ کو ، فیس بک ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مل سکتی ہیں جہاں آپ اسے ZikreKitab کے نام سے تلاش کر کے فالو، سبسکرائب یا شیئر کر سکتے ہیں جس سے آپ اردو علم و ادب کے فروغ کے لیئے اکیڈمی کے معاونین میں شامل ہو جائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرسکیں گے
#zikrekitab #urdupodcast #urduadab #urduongooglepodcast #urduonspotify
https://youtu.be/3DiXTbARfjo
ہندستان کو نام مسلمانوں نے دیا اس خطے کو فتح کرنے کے بعد ورنہ اس سے قبل دنیا بھر کے نقشوں میں۔ اس علاقے کا نام Indike” or “Indica” تھا جو دوسری صدی عیسوی میں یونانی جغرافیہ دان Claudius Ptolemy نے دیا تھا قدیم تاریخ میں اس علاقے کی شناخت دریائے سندھ کے کنارے ہزاروں سال پرانی تہذیب تھی جو سنسکرت میں۔ Sindho کہلاتی تھی لہجوں میں فرق کے باعث اسے کوریا چین عرب اور فارسی زبان بولنے والے جغرافیہ دانوں نے Sindho سرزمین کو Indo یا Yindo کہنا شروع کیا جو انڈیا بنا ۔
دریائے گنگا کے ساتھ جو قدیم شہنشاہیت تھی وہاں کے شہنشاہ دار رادھا کے بیٹے بھارتا کے نام سے اس علاقے کا نام تاریخی کتابوں اور مذھبی حکایتوں میں بھارت پڑگیا ۔
ہندوستان تاریخی طور بہت اس علاقے کا نام اس وقت پڑا جب ایرانی مسلمان فاتحین نے یہاں ہندوؤں کہ اکثریت دیکھ کر اسے فارسی کا نام دیا ہندو استان یعنی ہندوؤں کے رہنے کی جگہ قرار دیا
ہندوستان میں۔ یوں تو سنسکرت بنگلہ تامل پنجابی سرائکی پشتو پوٹوھاری کشمیری سمیت بسیوں زبانیں بولی جاتی تھیں اور مسلمانوں کی آمد کے ساتھ اس بولی کے ذخیرہ الفاظ میں عربی فارسی ترکی سمیت کئی دیگر زبانوں اور بولیوں کے الفاظ کا اضافہ ہوگیا مسلمان حکمرانوں نے فارسی کو سرکاری زبان قرار دے کر ترقی دی لیکن اس خطے میں اردو نام کی کوئی زبان کبھی بھی نہیں تھی مگر مسئلہ یہ تھا کہ گلی کوچوں میں۔ بولی اور سمجھی جانے والی یہ ہندوستانی بولی رابطے کی واحد زبان تھی ۔جو مسلمان ہندوستان سے فاتحین کے ساتھ عرب افریقہ ایران اور افغانستان سے مختلف ادوار اور صدیوں میں آئے ان کی مکمل تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب تھیں پھر مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا مقامی لوگوں کے قبول اسلام سے اور مسلمانوں کی افزائش نسل سے۔
مقامی اور بیرونی ممالک سے اآنے والے سب کے سب ہندوستان میں ہندوستانی ہی بولتے تھے ان میں سے کسی کی مادری زبان اردو نہیں تھی ہندوستانی زبان کے ساتھ۔ دو بڑے مسئلے تھے ایک نام کا اور ایک رسم الخط کا مسلمان اڑ گئے کہ یہ تو مسلمانوں کی زبان ہے اس کا نام ہندوستانی ہو ہی نہیں سکتا اس لیئے اردو رکھ دیجیے سید سلیمان ندوی سمیت کئی مسلمان علما نے سمجھایا بھی زبان کا نام علاقے کے نام سے پڑتا ہے اگر چین کہ زبان چینی ترکوں کی ترکی جرمنوں کی جرمن ہے، جاپانیوں کی جاپانی ہے تو کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا اگر ہندوستان کی زبان کا نام ہندوستانی رکھا جائے مگر مسلمانوں نے اسے دین ایمان کا مسئلہ بنا لیا کہ ہندوستان میں بولی جانے والی نام کو ہندوستانی نہیں کہا جائے۔ یعنی بھارت یا انڈیا پر قبضہ کر کے اس کا نام ہندوستان خود رکھ دیا مگر ہندوستان میں بولی جانے والی زبان کو ہندوستانی زبان کہنے سے انکار کردیا۔ ( گڑ کھائیں گلگلوں سے پرہیز )
دوسرا بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ہندوستانی زبان کا کوئی رسم الخط نہیں تھا اسے سنسکرت جاننے والوں نے اسے دیوناگری رسم الخط میں لکھنے پر زور دیا اور مسلمانوں نے اسے فارسی رسم الخط میں ۔ گاندھی جی نے بڑی معقول تجویز دی کہ اسے دونوں لکھاوٹ میں لکھو ہندی لکھاوٹ میں بھی اور فارسی لکھاوٹ میں بھی مگر مسلمان اپنی بات پر اڑ گئے حالانکہ اس وقت غیر مسلموں کی بڑی تعداد فارسی لکھاوٹ میں ہندوستان میں ہندوستانی لکھنا پڑھنا جانتی تھی اور اگر گاندھی جی کی یہ بات مان لی جاتی تو اردو ادب میں غیر مسلموں کی طرف سے فارسی لکھاوٹ میں لکھے گئے شاعری اور ادب میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا۔ یاد رہے کہ گاندھی جی خود بھی فارسی لکھاوٹ میں ہندوستانی زبان لکھتے تھے اور ان کے کم از کم تین خطوط موجود ہیں جو انہوں نے اپنی ہاتھ سے فارسی لکھاوٹ میں لکھے۔
مسلمانوں کی اس ضد کا نتیجہ یہ نکلا کہ رفتہ رفتہ غیر مسلموں نے بھی فارسی لکھاوٹ میں۔ ہندوستانی زبان لکھنی بند کردی
انٹرنیٹ پر ایک مضمون موجود ہے جو جھولے لال نام سے کسی مصنف نے تحریر کیا وہ مضمون اور اس میں دیے گئے 31 شعرا کا تعارف اور کلام اس ویڈیو میں موجود تھے،طوالت کے پیش نظر اس میں ٹائم اسٹمپ لگا دیا گیا ہے آپ جس لنک پر پریس کر یں گے وہاں موجود مطلوبہ شاعر کا تعارف و کلام سن سکتے ہیں۔
00:00
-Timestamps-
5:00 تعارف
11:34 ابھے راج سنگھ شاد
12:33 آزاد گلاٹی
13:33 بہاری لال بہار
14:13 بی۔ کے بھاردواج قمر
15:08 پرکاش ناتھ پرویز
16:14 دھرم پال عاقل
17:20 ڈی کمار
18:08 راج نارائن راز
19:08 راجندر ناتھ رہبر
20:17 راجیش کمار اوج
21:06 ست نام سنگھ قمار
22:07 سریش چند شوق
22:59 سریندر پنڈت سوز
23:54 سلکشنا انجم
24:29 شباب للت
25:17 کرشن بہاری نور
25:56 کرشن کمار طور
26:51 کھیم راج گپت ساغر
27:32 کنورل نور پوری
28:25 منوہر شرما ساغر پالم پوری
29:23 مہندر پرتاب چاند
30:05 ہربھگوان شاد
ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ