Home
Categories
EXPLORE
Society & Culture
Education
History
Religion & Spirituality
True Crime
Music
Arts
About Us
Contact Us
Copyright
© 2024 PodJoint
00:00 / 00:00
Sign in

or

Don't have an account?
Sign up
Forgot password
https://is1-ssl.mzstatic.com/image/thumb/Podcasts211/v4/9f/8f/4d/9f8f4d8e-44dc-6218-232c-86497e0a325a/mza_12900102162852342925.jpg/600x600bb.jpg
Khutabat e Khilafat
Rahimia Institute of Quranic Sciences
91 episodes
4 months ago
خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia
Show more...
Islam
Education,
Religion & Spirituality
RSS
All content for Khutabat e Khilafat is the property of Rahimia Institute of Quranic Sciences and is served directly from their servers with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia
Show more...
Islam
Education,
Religion & Spirituality
Episodes (20/91)
Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 91 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 91:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (11)

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 14؍ محرم الحرام 1447ھ / 10؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
✔️ ’’قال رسولُ الله‬ ﷺ لعلّی أنت منّی بمنزلة هارون مِن موسیٰ إلّا أنّه لا نبيّ بعديْ‘‘ سے معترض کا علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه -  کی خلافتِ بلا فصل پر استدلال
✔️ مذکورہ حدیث کا پسِ منظر  اور تفصیلات: مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی حضور ﷺ سے دو مشابہتیں، لیکن نُبوّت کا دروازہ بند
✔️ اس حدیث سے زیادہ سے زیادہ مرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے لیے استحقاقِ خلافت کا ثُبوت ملتا ہے، نہ کہ نصبِ خلافت کا
✔️ موسیٰ علیه السّلام کی وفات کے بعد یوشع علیه السّلام خلیفہ بنے نہ کہ ہارون علیه السّلام: معترض کی دلیل کا الزامی جواب
✔️ معترض کا ہٹ دھرمی کی بنا پر حدیث سے خود ساختہ استدلال اور شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا جواب
✔️ معترض نے اپنے غلط استدلال سے نعوذ باللہ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی توہین کا ارتکاب کیا ہے 
✔️ اُمّت کا اجماعی عقیدہ ہے کہ نبی کے علاوہ کسی کے لیے بہ طورِ معصوم، مفترض الطّاعة کا تصوُّر نہیں  
✔️ معترض کا حدیث غدیرِ خم ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ سے استدلال اور اس کا جواب 
✔️ اس حدیث کا پسِ منظر؛ حضور ﷺ سے اہلِ لشکر کی حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - سے متعلق شکایت اور آپؐ کا اہلِ بیت کے فضائل میں خطبہ
✔️ غدیرِ خم میں اہلِ بیت کے فضائل سے متعلق احادیثِ مبارکہ
✔️ اہلِ بیت کا مصداق ازواجِ مطہرات، آلِ علی و عقیل و جعفر و عباس - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - 
✔️ صحیح مسلم کی روایت میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور نہیں 
✔️ ”مستدرکِ حاکم“ میں ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے الفاظ مذکور؛ پسِ منظر اور تفصیلات
✔️ ان روایات کے تناظر میں حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - اور اہلِ بیت سے بُغض و عداوت رکھنے والوں کو زجر و تنبیہ کرنا مقصود 
✔️ اہلِ بیت، آلِ رسولؐ اور ازواج مطہرات سے محبت، صلہ رحمی اور فضائل سے متعلق روایات
✔️ ’’مَن كنتُ مولاه، فعليٌّ مولاه‘‘ کے تناظُر میں حضور ﷺ کو ہر چیز پر ترجیح دینا‘ ایمانِ کامل 
✔️ ولایت کے تین طبقے اور صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ولایت کے سب سے اعلیٰ درجے پر فائز 
✔️ ”مولیٰ“  کا معنی دوستی اور نصرت ہے نہ کہ خلافت و ولایت
✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘  کا تعلق مسئلہ ایجابِ استخلاف سے نہیں 
✔️ حدیث ’’مَنْ كنتُ مَولاه‘‘  سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - ثابت کرنے کے لیے دُور اَز کار تاویلات کرنا
✔️ مولیٰ کے چند دیگر معانی، مگر ان میں سے ولي الأمر کے معنیٰ میں مستعمل نہیں
✔️ فصل میں عقلی دلائل سے امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی المرتضیٰ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم أجمعین -ہیں

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
2 hours 7 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 90 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 90:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (10)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 13؍ محرم الحرام 1447ھ / 9؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ کا خلاصہ
✔️ دوسری دلیل؛ایک خودساختہ قصے کی بنیاد پر ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا‘‘ الآیة سے خلافتِ علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه -  پر غلط استدلال
✔️ شاہ صاحب رحمه اللّٰه کا آیت کے سیاق و سباق سےصحیح مفہوم کی نشان دہی کرنا
✔️ مذکورہ آیت کے حقیقی مصداق حضرت ابوبکر - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی خلافت میں مرتدین سے جہاد کرنے والے صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم - ہیں 
✔️ امام باقر رحمهُ اللّٰه کا اس آیت سے حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی (ولایت) کی تخصیص کی نفی کرنا
✔️ شاہ صاحبؒ کا حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کے غُلُو میں گروہیت پیدا کرنے والوں پر اظہارِ افسوس
✔️ صاحبِ ”اساس‘‘ کا آیت میں’’ولی‘‘ سے صرف حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کو خاص کرنا‘ غلط استدلال
✔️ تواتُر کا معنیٰ و مفہوم اور معترض کے دعوائے تواتُر کا بُطلان 
✔️ تعریض اور تخصیص میں بڑا فرق, لیکن معترض اس فرق سے بالکل نابلد
✔️ اس آیت سے مخصوص تعریض کی ممانعتِ کی تین وجوہات 
✔️ حضرت علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه - کی غیر معمولی دلیری و بہادری اور دین کی نُصرت کا تذکرہ، مگر اس کا خلافت سے تعلق نہیں
✔️ معترض کا ’’ولی‘‘ سے امام و خلیفہ مراد لینا‘ صریح غلطی
✔️ قرآن میں لفظِ ولایت کا معنیٰ امامت و خلافت نہیں، بلکہ نُصرت و مدد
✔️ آیت کے سیاق وسباق سے واضح طور پر نُصرت و مدد مُراد ہے
✔️ معترض نے خواہشِ نفس سے آیت کا مفہوم بدل دیا ہے
✔️ صاحبِ ”اساس“ کا حضرت ابوبکر  کے خلیفہ کی نفی پر حضرت ابراہیم علیه السّلام سے متعلق آیت کے معنیٰ میں ردّ و بدل اور غلط طرزِ استدلال اور اس کا تجزیہ

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 24 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 89 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 89:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (9)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1447ھ / 8؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ معترض کا حقیقت کے برخلاف صدیق - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے مقابلے میں علی - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفۂ برحق قرار دینے کے چھ دلائل 
✔️ مذکورہ بالا دلائل (اشکالات) کے اجمالی جوابات
✔️ معترض کے دعوے کا عقلی بُطلان؛ صحابہ - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کے سوادِ اعظم کا حضرات شیخین - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُما - کی خلافت پر اتفاق
✔️ معترض کے مزعومہ دعوے سے غرض‘ اُمتِ مرحومہ کے طبقۂ اولیٰ حضرات صحابہ کرام - رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُم - کی تفسیق یا تکفیر کرنا ہے
✔️ معترض کے علاوہ ان نصوص سے اُمت میں سے کوئی بھی حضرت مرتضیٰ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے حق میں دعوائے خلافت ثابت کرنے کا دعوے دار نہیں 
✔️ امامت کا دعویٰ کرنے والے اختراعی مذہب کا اسلام کے دورِ اوّل میں وُجود تک نہیں تھا
✔️ خوف اور تقیہ کی اَساس پر اختراعی مذہب کی صدرِ اوّل کے بعد داغ بیل ڈالی گئی
✔️ قرآن و حدیث کے متشابہات اور دُور اَز کار تاویلات پر مبنی دعوے کا کھوکھلا پن ثابت
✔️ آپ ﷺ کا دنیا سے تشریف لے جاتے وقت صدیق اکبر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو امامتِ نماز سپرد کرنا اور ان کے فضائل بیان کرنا‘ معترض کے دعوے کو باطل اور منسوخ قرار دیتا ہے
✔️ قرآنِ عظیم اور حدیثِ مشہور میں مرتضیٰ  – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ قرار دینے کا ذکرِ صریح موجود نہیں
✔️ استحقاقِ خلافت میں خلفائے اربعہ  برابر کے شریک، لیکن جماعت کا ابوبکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کو خلیفہ مقرر کرنا، حضرت سندھیؒ کا اس عبارت سے استدلال  
✔️ معترض کے اشکالات کے تفصلی جوابات
✔️ پہلی دلیل؛’’وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ‘‘ سے استدلال کا تفصیلی جواب 
✔️ مذکورہ بالا آیت میں مہاجرین اور اَنصارکے فضائل کا بیان‘ نہ کہ بہ طورِ نص خلافتِ حضرت علی – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه –
✔️ شاہ صاحبؒ کا سیاق و سباق سے آیت کے درست مفہوم؛ مہاجرین و انصار کے درمیان مؤاخات اور حقوق متعین کرنا 
✔️ معترض کا آیت کے سیاق وسباق سے ہٹ کر استدلال اور تاویل کرنا‘ صریحی طور پر باطل ہے
✔️  انبیاء علیهم السّلام کی نُبوّت میں نَسَبی وراثت کا کوئی تصوُّر نہیں، نیز سب سے پہلے یہودیوں نے نُبوّت کو وراثت بنانے کی غلط طرح ڈالی 
✔️ حکومت و خلافت کا دوسرا طریقہ‘ طریقۂ مُلوک ہے
✔️ خلافتِ نُبوّت‘ خلافة علیٰ منهاج النُّبوّة ہے، نہ کہ طریقۂ مُلوک  
✔️ نبی اکرمﷺ کے بعد خلیفہ کے انتخاب میں صحابہ کرام – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهم – کے ہاں انبیاء علیهم السلام کی سُنّتِ صالحہ (خلافتِ نُبوّت) پیشِ نظر رہی
✔️ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے ارشاد سے شاہ صاحبؒ نے یہ نکتہ سمجھا
✔️ حضرت امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کا یزید کو امیر مقرر کرنا‘ طریقۂ مُلوک کے مطابق تھا، اہم نکتے کی توضیح 
✔️ حضرت عمر – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – کے سامنے امیر معاویہ – رَضِيَ اللّٰهُ عَنْه – پر کسریٰ عرب ہونے کا الزام اور حضرت فاروقؓ کا طریقۂ مُلوک کی معروضیت سے اتفاق کرنا
✔️ خلافتِ راشدہ کے بعد طریقۂ مُلوک اختیار کرنا‘ اس دور کا طبعی و فطری تقاضا تھا 
✔️ عادلانہ مُلوکیت انعاماتِ الٰہی میں سے ایک بہت بڑا انعام ہے 
✔️ پہلی آیت کا تفصیلی جواب مکمل ہوا

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 52 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 88 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (8)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 88:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (8)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 11؍ محرم الحرام 1447ھ / 7؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ وفاتِ نبی اکرمﷺ کے بعد بلا تفریق ہر مخالف و موافق کا صرف صدیقِ اکبرؓ پھر فاروق اعظمؓ کے خلیفہ برحق ہونے پر اتفاق
✔️ معترضین کا اشاعرہ کے قول سے غلط استدلال: اس اہم مسئلے کا تحقیقی جائزہ
✔️ احکامِ شرعیہ میں کارفرما مصلحتوں اور علّتوں کا نظام 
✔️ قرآنِ حکیم اور احادیثِ نبویہ ﷺ میں بے شمار مصلحتیں مذکور
✔️ انبیائے کرام علیہم السلام اور ان کے وارثین کی قلبی حالت اور درپیش  آزمائشیں
✔️ سُنّی ہونے کا صحیح مطلب، نیز امام اشعریؒ کے قول کا پسِ منظر اور درست مفہوم
✔️ ارسالِ رُسُل، اِنزالِ کتب اور تکلیفِ شرائع‘ محض لطفِ الٰہی اور رحمتِ خداوندی
✔️ مذکورہ بالا نکتے کی چند مثالوں سے لاجواب توضیح، نیز تشریع بہ طورِ تتمۂ تقدیر  
✔️ آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں غلبۂ دین کا مفہوم اور تقاضے 
✔️ خلفائے ثلاثہؓ کی خلافت کے دور میں دینِ اسلام کا بین الاقوامی غلبہ 
✔️ سادات‘ اہلِ بیت کی خلافت منظّم نہیں ہوئی اور حضرت علیؓ کو زمانۂ خلافت میں درپیش آزمائشیں
✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر اعتراض کرنے والوں پر شاہ صاحبؒ کے چند عقلی سوالات 
✔️ امامِ برحق بالترتیب صدیق اکبر ، عمر فاروق ، عثمان ذوالنورین اور  علی المرتضیٰ رضي الله عنهم أجمعین

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 33 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 87 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 87:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7)

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 9؍ محرم الحرام 1447ھ / 5؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ پانچویں خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت تسلیم نہ کرنے کی صورت میں عقلِ خالص کے حکم کی مخالفت کا لازم آنا
✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کے انکار کی صورت میں شریعتِ محمدیہؐ، اُمّت کے لیے نعمتِ عظیمہ نہ ہوئی!
✔️ مُنکرینِ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر چند عقلی سوالات
✔️ معترض کا حضرت علی  رضيَ اللّٰهُ عنه کو خلیفۂ اوّل قرار دینا؛ عقلی دلائل کی روشنی میں جائزہ
✔️ ائمۂ اہلِ بیت کی حکمرانی‘ تدبیرِ الہی کا تقاضا نہیں تھا
✔️ نظامِ کائنات سے خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر لاجواب عقلی استدلال
✔️ نبویؐ انقلابی جدوجہد کے تین مراحل کے درخت کی نشوونما سے مشابہت کی توضیح اور خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کی حقانیّت
✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کے دائروں میں ثمراتِ نُبوّت‘ خلفائے راشدین   کے دور میں منتج ہوئے
✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کے ثُبوت میں عقلِ خالص کی حَکَم اور فیصلہ کن حیثیت
✔️ عقلِ خالص کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا قاعدہ 
✔️ چھٹی خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کا انکار کرنے کی صورت میں شریعت کی مصلحتوں میں تناقُض کا لازم آنا
✔️ معترِض کے دعوے کے عقلی مقدمات اور ان کے جواب میں ’’حافِظُ المِلّة‘‘ کے لیے تین شرائط ضروری
✔️ معترض کے تین مقدمات سے خلفائے راشدین رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقانیّت ثابت ہوتی ہے
✔️ عصمت کی شرط کا جائزہ، نیز امامِ معصوم کا ظاہر و غالب ہونا ضروری

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 54 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 86 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (6)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 86:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (6)

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 7؍ محرم الحرام 1447ھ / 3؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ اُمتِ مرحومہ کا گمراہی پر جمع ہونا؛ تیسری خرابی کی حقیقت
✔️ خیرِ اُمت (صحابہ کرامؓ) کا ضلالت پر جمع ہونا محال 
✔️ حضور ﷺ کے بعد صدیق رضی اللہ عنہٗ خلیفۂ برحق؛ دلائل کا ایک منفرد انداز
✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کی طرف منسوب ’’تقیہ‘‘ کا من گھڑت مفروضہ 
✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کی طرف ماتم کی نسبت کا جائزہ 
✔️ حضرت علی رضي اللّٰهُ عنه کا حضرت ابوبکر و عمر رضي اللّٰهُ عنهما کو بارہا مرتبہ خیرِ اُمت قرار دینا‘ تقیہ کیسے؟ 
✔️ ضلالت پر اجماعِ اُمت کی قباحت کا ایک اَور پہلو سے جائزہ 
✔️ خلیفہ بننے کی تین صورتیں؛ علی رضي اللّٰهُ عنه میں تینوں مفقود اور ابوبکر رضي اللّٰهُ عنه میں تینوں موجود 
✔️ چوتھی خرابی: احکاماتِ شریعت سے اطمینان کا اُٹھ جانا لازم آتا ہے
✔️ تقیہ کے نتیجے میں احکامِ شریعت سے اطمینان اُٹھ جانے کا تفصیلی جائزہ
✔️ نقلِ احکامِ شرعیہ کی دو قسمیں اور جادۂ قویمہ محمدیہؐ
✔️ پہلی قسم سے متعلق احکاماتِ شریعت کی پابندی لازمی
✔️ خلفائے ثلاثہ رضي اللّٰهُ عنهم پر زبان درازی کرنے والا درحقیقت قرآن کا منکر 
✔️ خلفائے ثلاثہ رضي اللّٰهُ عنهم کو نہ ماننے کی صورت میں اجماعِ اُمت اور شریعت کے احکامات کا باطل ہونا لازم آتا ہے، اس لیے یہ عقیدہ سِرے سے غلط ہے

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 18 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 85 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (5)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 85:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (5) 
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 6؍ محرم الحرام 1447ھ / 2؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ دوسری خرابی:کذبِ متواتراتِ مرویّہ از نبیؐ صادق ومصدوق
✔️ دوسری خرابی کا مختلف جہات سے جائزہ
✔️ خلافتِ خلفا اور ترتیبِ خلافت پر احادیث سے استدلال
✔️ ’’اقتدوا بالّذین مِن بعدی أبي بکر وعمر‘‘ میں ’’اقتدا‘‘ سے مراد ’’استخلاف‘‘
✔️ ’’سُنّۃ الخلفاء الرّاشدین‘‘ میں خلفا کی تعیین اور ان کی فرمانبرداری کا حُکم
✔️ حدیث میں ’’خلافت ورحمت‘‘ سے مراد خلافت علی منہاج النبوۃ
✔️ تیس سالہ خلافت والی حدیث کے مصداق؛ حضرات خلفائے اربعہ رضی اللہ عنہم 
✔️ خلافتِ خلفا اور ترتیبِ خلافت سے متعلق بقیہ احادیث کا مطالعہ
✔️ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز کا امام مقرر کرنا‘ منصبِ خلیفہ پر عقلاً و نقلاًدلالت کرتا ہے 
✔️ صدیق اکبر رضی اللہ عنہٗ کا دروازہ بند نہ کرنے سے‘ ان کے خلیفہ بننے کی طرف اشارہ
✔️ آپﷺ کا سیاست و خلافت کے اُمور کی انجام دہی کے لیے خلفائے اربعہؓ کا انتخاب
✔️ شیخینؓ کی اَفضلیّت اور خلافت کے زیادہ حق دار ہونے کے عقلی دلائل

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 40 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 84 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 84:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (4) 
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 5؍ محرم الحرام 1447ھ / یکم؍ جولائی 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کے دلائلِ عقلیہ کے پہلے مقدمے کا خلاصہ 
✔️ رسول اللہ ﷺ نے سب سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کو خلیفہ مقرر کیا، ان کے بعد حضرت عمر فاروقؓ پھر حضرت عثمان غنیؓ؛ عقلی دلائل  
✔️ ان حضراتؓ کا زبردستی خلافت پر قبضے کا مفروضہ ماننے کی صورت میں سات طرح کی قباحتیں اور خرابیاں لازم آتی ہیں
✔️ سات قباحتوں اور خرابیوں کا مفصل بیان
✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘؛ عقلی دلائل کی روشنی میں پہلی خرابی کے مختلف پہلوؤں پر مفصّل اور جامع گفتگو
✔️ خدائے تعالیٰ تدلیس سے منزہ وپاک 
✔️ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کی مدح وثنا میں کئی آیات نازل ہوئیں، تفصیلات
✔️ پہلی آیت ’’اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰہُ‘‘ الآیۃ کی روشنی میں ہر مخالف و موافق کے نزدیک حضورؐ کے رفیقِ خاص حضرت ابوبکرؓ 
✔️ دوسری آیت ’’وَ لَا یَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَ السَّعَۃِ‘‘ الآیۃ میں باوجود سخت ناگواری کے‘ انفاقِ مال کے جذبے سے سرشار شخصیت؛ حضرت صدیقِ اکبرؓ کی طرف اشارہ
✔️ تیسری آیت؛ فتحِ مکہ سے پہلے اللہ کے راستے میں جہاد و قتال اور انفاقِ مال کے پہلے مصداق‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ
✔️ چوتھی آیت میں ’’صالح المؤمنین‘‘ کے مصداق‘ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر فاروقؓ 
✔️ پانچویں آیت ’’وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ اِحْسٰنًا‘‘ الآیۃ کے جملہ پہلوؤں کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ
✔️ چھٹی آیت ’’وَالَّذِیْ جَآئَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکرؓ کی طرف اشارہ
✔️ ساتویں آیت ’’اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ‘‘ الآیۃ حضرت ابوبکرؓکے بارے میں نازل ہوئی
✔️ آٹھویں آیت ’’وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی‘‘ کے مصداق‘ حضرت صدیق اکبرؓ
✔️ بہ وجوہِ کثیر‘ اس آیت کے مصداق‘ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہٗ نہیں
✔️ اَتقیٰ، اَکرم اور اَصدق‘ خلافت کا حق دار
✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ
✔️ آیت ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ الآیۃ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی خلافت پر صراحتاً دلالت
✔️ آیت میں داعی کی تعیین کے احتمالات اور اصح احتمال کا تعین
✔️ ’’سَتُدْعَوْنَ اِلٰی قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ‘‘ میں پہلے داعی ابوبکر صدیقؓ، ان کے بعد عمر فاروقؓ اور پھر حضرت عثمان غنیؓ
✔️ ’’تدلیس در کلام رب العزت‘‘ کی خرابی کا ایک اَور پہلو سے جائزہ
✔️ آیت میں فتنۂ ارتداد کا مقابلہ اور خاتمہ کرنے والے حضرت ابوبکرؓ
✔️ تدلیس در کلام افضل المرسلین ﷺ کے لزوم کی نوعیت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 43 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 83 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (3)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 83:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (3) 
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 4؍ محرم الحرام 1447ھ / 30؍ جون 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ فصل کی سابقہ مباحث کا خلاصہ
✔️ فنِ مغازی (غزواتِ نبویﷺ) کے تناظر میں خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی تیسری عقلی دلیل
✔️ رسول اللہ ﷺ کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد اپنا جانشین مقرر نہ کرنا، امر محال ہے 
✔️ آپ ﷺ کی شریعت کے مقاصد: دفعِ مفاسد اور اصلاحِ عالم (ارتفاقات و اقترابات) کے تناظر میں خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی چوتھی عقلی دلیل
✔️ امت کو درپیش مظالم و مشکلات اور آپؐ کی زندگی میں ہی مضبوط جانشین مقرر کرنے کی ناگزیریت 
✔️ ایک سوال اور اس کا جواب
✔️ جمیعِ اَدیان پر غلبۂ دینِ اسلام کے تناظر میں خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی پانچویں عقلی دلیل
✔️ فارس و روم کی فتوحات‘ مضبوط و مستحکم خلیفہ راشد کے بغیر ممکن نہیں تھیں!
✔️ فتنہ ارتداد کی سر کوبی اور استحکامِ دین کے لیے خلیفۂ خاص نصب کرنے کی ضرورت
✔️ ملت کی اساس پر حکمران مقرر کرنے کے معیارات
✔️ اصلاحِ عالم اور ہلاکت خیزی کے خاتمے کے لیے سنت اللہ اور تدبیری نظام
✔️ آپ ﷺ کی بعثت اور خلافتِ خلفائے راشدین کی تعیین کا گہرا راز 
✔️ خلافت کے لیے تعیینِ شخصیت کے بعض پہلو نظر انداز کرنے کا راز

 بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 16 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 82 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (2)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 82:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (2) 
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 3؍ محرم الحرام 1447ھ / 29؍ جون 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی پہلی عقلی دلیل کا خلاصہ 
✔️ رسول اللہﷺ بین الاقوامی حکمران اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے مشابہت  
✔️ ملتِ ابراہیمیہ محمدیہ کے ارتقائی مراحل اور رونما ہونے واقعات کا نبی اکرم ﷺ کو مشاہدہ 
✔️ دجل و فریب کا نظام اور دجال کا ظہور؛ بنیادی حقیقت 
✔️ امت میں اختلاف و انتشار پیدا کرنے والے فتنۃ الخوارج  
✔️ امت میں فتنے اور فرقے پیدا ہونے کی اصل وجہ
✔️ ہر صدی کے مجددین فقہاء، محدثین اور متکلمین کا تجدیدی کردار
✔️ مجددین کے قلوب کی نبی اکرمﷺ کے قلبِ اطہر سے مشابہت
✔️ حضورﷺ کے ذکر کردہ واقعاتِ فِتَن، فہمِ حدیث اور شعوری دعوت
✔️  یہود کی جلا وطنی اور حضرت عمر فاروقؓ کا حدیث سے استدلال
✔️ فضائل و خصائص کے اعتبار سے خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی دوسری عقلی دلیل
✔️ حضور ﷺ علمِ غیب کے ترجمان اور مناقبِ صحابہ کرام

 بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 37 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 81 | خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (1)
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 81:
فصل ہفتم (مقصدِ دوم)
خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (1)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 2؍ محرم الحرام 1447ھ / 28؍ جون 2025ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ فصلِ ہفتم کے مقصدِ اوّل کا اجمالی تعارف
✔️ مقصدِ ثانی میں خلافتِ خلفاؓ کے عقلی دلائل کے دو مقدمات
✔️ خلفائے راشدینؓ کی خلافت کے ایجابِ شرعی ہونے کی بنیادیں
✔️ خلافتِ خلفاؓ‘ نصِ شرعی سے ثابت ہونے کا جائزہ
✔️ استخلافِ خلفاؓ سے متعلق ’’نصِ جلی‘‘ کا مفہوم
✔️ خلافتِ خلفاؓ‘ نصِ خفی سے ثابت شدہ ہے
✔️ خلافت کا نظام قائم کرنا‘ نماز و روزہ کی طرح وجوبِ شرعی ہے
✔️ پہلے مقدمے کے عقلی دلائل
✔️ خلفائے راشدینؓ کے تقرر کی پہلی عقلی دلیل
✔️ احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مراحل کا فلسفۂ تاریخ؛ ایک مطالعہ
✔️ خلافتِ صدیقِ اکبرؓ سے اب تک اُمت کو لاحق ہونے والے امراض کی نشان دہی
✔️ صحابہ کرامؓ کے استدلال کا منہج اور اصولیین کی کوتاہ علمی
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی خلافت کے واقعات
✔️ باقی خلفائے راشدینؓ کی خلافت کے واقعات اور دلائل
✔️ حضرت امیر معاویہؓ کی خلافت سے متعلق مرویات
✔️ خلافتِ بنو عباس سے متعلق روایات
✔️ خلافتِ عثمانیہ اور تُرکوں کے غلبے سے متعلق روایات
✔️ ہلاکو خان اور خلیفہ مستنصر کے قتل سے متعلق روایت

 بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
4 months ago
1 hour 58 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 80 | خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کارنیز خلافتِ خاصہ کی فروعات
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 80:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل (آخری درس)
خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کار
نیز خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 26؍ رمضان المبارک 1446ھ / 27؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ فصلِ ہفتم اور اس کے مقصدِ اوّل کا خلاصہ
✔️ آپ ﷺ شریعت، طریقت اور سیاست کے امام تھے
✔️ نکتۂ ششم: صحابہ ؓ میں سے خلافتِ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقہ
✔️ نبی ﷺ کی نبوت کی پہچان کے دو عقلی طریقے:
1۔ گزشتہ انبیاؑ و حکما کی پیشین گوئیاں
2 ۔ گزشتہ انبیاؑ کی تصدیق اور نبیؑ سے معجزات کا ظہور
✔️ خلیفۂ خاص کی پہچان کے بھی عقلی طور پر دو طریقے:
1۔  پیغمبر ﷺ کی طرف سے واضح بشارتیں
2۔ خلافتِ خاصہ کے معانی (علامتوں) کا عملی طور پر فرد میں نمایاں ہونا
✔️ نکتۂ ششم کے تناظر میں خلیفۂ خاص کی نشانیاں: ا۔ نبی ﷺ کی بشارتیں، ۲۔ طریقت کے مقاماتِ عالیہ پر فائز، ۳۔ نبی ﷺ کا اس سے ولی عہد کی طرح معاملہ فرمانا
✔️ نکتۂ ہفتم: مسئلۂ خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان
✔️ مسئلۂ خلافت کی پہلی فرع؛ ولایتِ نبوت میں خلفا کی افضلیت کی قرار واقعی حیثیت
✔️ دوسری فرع؛ خلفا کی جسمانی ساخت اور طبعی اوصاف کی وجہ سے فرقِ مراتب اور مزاجوں کا اختلاف
✔️ تیسری فرع: نمایاں انتظامی صلاحیتوں کا حامل ہو اور ذاتی خواہشات کا اسیر نہ ہو
✔️ حبریت (عملی رسوخ) اور زہد و تقویٰ پر  ملکۂ سیاست اور خلافت کی اہلیت رکھنے والے کو ترجیح حاصل: چند وجوہات اور اصحابِ نبویؐ کے واقعات سے توضیح و تشریح
✔️ خلافتِ خاصہ کا علم بہت اونچا اور بلند تر علم ہے، نیز ولی اللّٰہی افکار کی جامعیت اور مقام و مرتبہ
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 27 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 79 | شریعت، طریقت اور سیاست میں خلفائے نبیؐ کی اہم خصوصیات کا تحقیقی مطالعہ
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 79:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ پنجم کی تکمیل:
شریعت، طریقت اور سیاست میں
خلفائے نبی ﷺ کی اہم خصوصیات کا تحقیقی مطالعہ
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 25؍ رمضان المبارک 1446ھ / 26؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ فصلِ ہفتم کے سابقہ دروس سے ربط اور جامع خلاصہ
✔️ تشبہ بالنبیؐ کا معنی؛ نبیؐ اورغیر نبیؐ کے اوصاف وملکات میں فرق کی توضیح
✔️ نبیؐ کا خلیفہ اوصافِ پیغمبرؐ میں کچھ درجہ کم ہوتا ہے، نیز نبی معصوم اور خلیفہ محفوظ ہوتا ہے
✔️ اُمورِ سیاست و حکومت میں کار فرما دواعی
✔️ نبی اکرمﷺ اور آپؐ کے خلفاؓ کے اقدامات کے پیچھے داعیۂ اِلٰہیہ کارفرما
✔️ اللہ تعالیٰ کائناتِ کون ومکان کے سیاست دان
✔️ ہر دور کے داعیۂ اِلٰہیہ اور شان کے مطابق دینی و سیاسی جدوجہد کا تاریخی جائزہ؛ حضور ﷺ سے ولی اللّٰہی جماعت کا تاریخی تسلسل
✔️ سیاست وحکومت میں خلیفۂ خاص کی سات اہم خصوصیات:
1۔  پہلی خصوصیت: ہوش مندی اور فرد شناسی
2۔  دوسری خصوصیت: درست رائے کے مطابق صحیح فیصلہ سازی کا ملکہ
✔️ فیصلہ سازی میں سستی و کاہلی اور عجلت پسندی کے نتائج اور ابوجعفر منصور عباسی کا واقعہ
✔️ اہم امور کے وقت بروقت سیاسی فیصلوں کے لیے فراستِ المعیہ (انتہا درجے کی ذہانت) کی ضرورت واہمیت
✔️ خلافت میں فراستِ المعیہ پیدا کرنے کے لیے اہم ترین چیز صحبت ہے
3۔  تیسری خصوصیت: بخت و نصیبہ بہت اونچا ہو، فردوسی کے قصے سے وضاحت
✔️ بخت کی تشریح، اونچے درجے کے بخت کے حامل حکمران
✔️ بخت معلوم کرنے کا طریقہ اور اس کا صحیح وقت
✔️ نجومیوں کا بخت معلوم کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے
4۔  چوتھی خصوصیت؛ شجاعت، نیز بہادری کے غیر متوازن رویے
5۔  پانچویں خصوصیت: حلم و بردباری
6۔  چھٹی خصوصیت: حکمت و دانائی، نیز غفلت اور منتشر طبیعت‘ حکمت کی متحمل نہیں ہوتی
7۔  ساتویں خصوصیت: عدالت
✔️ حبریت (علمی رسوخ) سے متعلق خلیفہ کی خصوصیات: 1۔ کتاب و سنت کا عالم ہو،2۔ اہلِ فہم ہو، 3۔ حکم کی حکمت و مصلحت جاننے والا ہو، 4۔ فقہ اور قانونی نظام کا عالم اور مجتہد منتسب ہو، 5۔ تعلیم وتربیت کا نظم ونسق بنانے والا ہو، 6۔ علومِ نبوت میں تحریفات کا دروازہ بند کرنے والا ہو
✔️ ملتِ محمدیہؐ میں حبر (علمی رسوخ رکھنے) کا معیار‘ میانہ روی ہے، نہ کہ باریک بینی اور تعمُّقات کا حامل
✔️ طریقت اور مرشدِ خلائق کے طور پر خلیفہ کی خصوصیات
✔️ جبلی ساخت کے مطابق فطرتِ انسانیت کو نکھارنے والا‘ مرشد کہلاتا ہے
✔️ خلیفۂ رسولؐ میں ارشادِ اُمت کے لیے قصدِ اعمال اور راہِ اعتدال کی ناگزیریت
✔️ تصوف اور حقائقِ کائنات کی اَبحاث سلوک و احسان کے راستے کی رکاوٹ
✔️ علم التصوف اور علم السلوک والاحسان دو الگ الگ علم ہیں
✔️ صفتِ احسان کا مقصد؛ انسان کی قوتِ عاملہ کی تہذیب کرنا ہے
✔️ خلفاؓ پر برکاتِ الٰہی کے نزول کا اہم ترین سبب‘ سبقتِ اسلام اور ہجرت ہے
✔️ حدیث میں نفحاتِ رب تبارک وتعالی کے تناظر میں برکات کے نزول کی لاجواب بحث
✔️ اجنبیتِ دین کے زمانے میں تعاونِ دین، موافق ماحول میں تعاون سے فائق و برترہے
✔️ سابقین اوّلین مؤمنین مہاجرین کی افضلیت کا ایک منفرد پہلو
✔️ صحابہؓ میں طبقاتِ فضیلت سمجھنے سے ظاہر بین کوسوں دور
✔️ نبوت اور خلافتِ نبوت سے مقصود‘ محض خاص جماعت کی تہذیبِ نہیں، بلکہ کل عالم کی تہذیب مراد ہے
✔️ مرضیٰ عالم کی صحت کے لیے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم  کا کردار‘ امورِ تکونیات میں سے ہے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 35 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 78 | نبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھ خلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہ
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 78:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ پنجم کے ذیل میں
نبوت کے ملکاتِ راسخہ کے ساتھ
خلفائے نبی کی مشابہت کا تحقیقی مطالعہ
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 24؍ رمضان المبارک 1446ھ / 25؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ نکتۂ پنجم کے دقیقۂ اوّل کا خلاصہ، سابقہ سے ربط
✔️ دقیقۂ دوم: کائنات میں اللہ کا فاعل مختار ہونا اور سبب و مسبب پر مبنی عالمگیر نظام‘ امرِ برحق ہے
✔️ ان دونوں موقفوں سے متعلق ظاہر بین اور سرسری نظر رکھنے والوں کا جائزہ
✔️ مطلوبہ افعال واعمال اور احوال و کیفیات کی ترتیب و تنسیق کے لیے ملکۂ راسخہ ضروری ہے
✔️ کائنات میں منظم طور پر افعال وکمالات کا جاری ہونا‘ عقلی طور پر ذاتِ باری تعالیٰ کے خالق وموجد ہونے اور مکمل قدرت کے ثبوت کی روشنی دلیل
✔️ نبی اکرم ﷺ کا تین شعبوں میں اعلیٰ درجے کے ملکۂ راسخہ کے ساتھ خلفا کی مشابہت کا تحقیقی جائزہ
✔️ خلفا میں قوتِ عاقلہ وعاملہ اور ان کے امتزاج سے مہارت کا پیدا ہونا‘ خلیفۂ خاص بننے کے لیے ضروری
✔️ علومِ نبوت کے حصول کے لیے قوتِ عاقلہ کی بلندی، زہد و تقویٰ کے لیے قوتِ عاملہ اور دونوں کے امتزاج سے سیاستِ نبویؐ کی مہارتِ تامہ پیدا ہوتی ہے
✔️ دقیقہ: معجزہ کی حقیقت اور اثباتی واقعات
✔️ خلفا کی براعت ومہارت کے اظہار کے لیے خرقِ عادت واقعات اورکرامات کا ظہور
✔️ خلیفۂ خاص‘ تین اقسام میں نبی سے مشابہت رکھتا ہو:
۱۔  مرشدِ خلائق ہو
۲۔  داعیۂ اِلٰہیہ کو بہ طورِ سیاست دان قبول کرنے والا ہو
۳۔ شریعتِ محمدیؐ کا مجتہد منتسب ہو
✔️ یہ تینوں صفات نبیؐ کے عوارض اور خلیفہ کی ذات کا حصہ ہونا ضروری ہے
✔️ معجزہ‘انبیا علیہم السلام کی نبوت کے لیے ثبوت اور مخلوق کے لیے اِتمامِ حجت ہوتا ہے  
✔️ اعجازِ قرآن: فطری علوم، نوعِ انسانی کے تقاضے اور ان کا عملی نظام
✔️ قرآن کا یہی اعجاز ہے کہ اہلِ فطرت اس کا انکار نہیں کر سکتے
✔️ معجزہ نبیؐ کے ساتھ خاص، جب کہ خلیفۂ راشد پر برکاتِ نبوت کا فیضان
✔️ صالح بادشاہت و خلافت کے دو لازمی تقاضے: اُمت کے لیے مطمئن معاشی نظام اور پُرامن سیاسی نظام
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 19 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 77 | فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ نیز نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 77:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ چہارم کے ذیل میں فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی توضیح
نیز ملکاتِ نبیؐ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت
(نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ)
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 23؍ رمضان المبارک 1446ھ / 24؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ سے ربط؛ نبی اکرم ﷺ کی سیاست کے ادوارِ ثلاثہ اور حبریت کے پہلوؤں کا اجمالی جائزہ
✔️ نبی ﷺ کی صورتِ زاہد وعابد کا افادہ؛ علمِ احسان (تزکیہ وتربیت) کے چار بنیادی اُمور
✔️ تزکیہ و تربیت میں حفاظتِ لسان کی اہمیت اور حضوؐر کا احوال ومقامات پیدا کرنے کی طرف اشارہ
✔️ صفتِ احسان سے اتصاف کے بعد رہنمائی کے منصب پر فائز ہونا
✔️ محسنین کی ترقی کے لیے سلوک و احسان کے مختلف خانوادے‘ نبوت کا فیضان اور برکات ہیں
✔️ علم الاحسان کا پہلا خانوادہ: خلفائے راشدینؓ، جو براہِ راست مشکوٰۃ نبوت سے مستفید ہوئے
✔️ علمِ احسان کے مرتبے؛ نبی ﷺسے بلا واسطہ اور بالواسطہ استفاضہ کی نوعیت
✔️ پہلا مرتبہ اور اس کی وضاحت
✔️ کمالاتِ نبوت کے اعتبار سے آپؐ کے اعمال و افعال اور اقوال کی درجہ بندی اور محققین علما کی اس حوالے سے رہنمائی
✔️ مسائلِ احسان کا دوسرا مرتبہ اور خلفائے راشدینؓ کے توسط (واسطہ بننے) کا مقام
✔️ نسبتِ اُویسیہ کا مطلب
✔️ تصوف و احسان سے متعلق فیضِ نبوتؐ بواسطۂ خلفائے راشدینؓ کی صورت کی توضیح مکمل ہوئی
✔️ سلوک و احسان (تزکیہ و تربیت) کا مکی و مدنی دور کے اعتبار سے جائزہ
✔️ نکتۂ چہارم کا خلاصہ: حضور ﷺ کی نبوت کی تکمیل کے تین دائرے؛ شریعت، طریقت اور سیاست ہیں اور عقلی طور پر ثابت ہو گیا کہ خلفائے راشدینؓ نے ان تینوں دائروں کو مکمل کیا ہے
✔️ افعال و احوال کے صدور میں ملکات اور عمدہ استعدادات کار فرماں ہوتے ہیں
✔️ نکتۂ پنجم: نبی اکرمؐ کے ملکاتِ راسخہ سے خلفاءؓ میں ملکات اور احوال پیدا ہونے کی نوعیت اور مشابہت کی حقیقت
✔️ نکتۂ پنجم کا پہلا تمہیدی اشارہ: خلقِ اشیا میں براہِ راست اراردۂ الٰہیہ اثر انداز ہے
✔️ دائرۂ تخلیق میں علل ومعلول کی بحث میں دو سکول آف تھاٹس، فلاسفہ کی کج فہمی اور معتدل رائے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 19 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 76 | شریعت، طریقت اور سیاست کی تکمیل کی تفصیل‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میں
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 76:

فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ چہارم؛ 
برکات و فیوضاتِ نبوت کی ظاہری شکل 
(شریعت، طریقت اور سیاست) کی تکمیل کی تفصیلات‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میں

خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 22؍ رمضان المبارک 1446ھ / 23؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر 
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ سابقہ درس میں بیان کردہ نکات کا خلاصہ 
✔️ آپؐ کی شریعت، طریقت اور سیاست کی تفصیلات
✔️ حضرت محمد ﷺ افضل الشرائع، افضل الانبیاء اور افضل الکتب کی خصوصیات سے متصف ہیں
✔️ پیغمبروں کی بعثت کی تین صورتیں (بادشاہی، حبریت اور زہد وتقویٰ) اور ہر صورت میں نبی کے لیے غلبہ لازمی و ضروری
✔️ افضل الانبیاءؑ کی خصوصیات؛ بادشاہی، حبریت اور زہد کا جامع ہو، اسی لیے نبی ﷺ افضل الانبیاء ہیں
✔️ نبوت بطور عنایتِ الٰہی جسم میں موجود نفس ناطقہ کی مانند ہے اور خلفائے راشدین کی اطاعت گزاری گویا ظاہری جسم کی مانند ہے
✔️ خلافتِ باطنہ (مکی دور) و ظاہرہ (ریاستِ مدینہ) میں حضوؐر کی برکاتِ نبوت اور فیوضاتِ رسالت سے جسمِ نبوت میں اضافے کی تفصیلات
✔️ آپؐ کے لیے شہنشاہیت و بین الاقوامی غلبہ (خلافتِ کبریٰ) کی متواتر بشارتیں اور یہ وعدہ خلفائے راشدینؓ (نبوت کے ظاہری بدن) سے تکمیل پذیر ہوا
✔️ حضور ﷺ بطور حِبر شریعت اور اس کی تفصیلات
✔️ صحابہؓ، تابعینؒ اور تبع تابعینؒ نے حضور ﷺ کے بعد علومِ شریعت کو مختلف انداز سے جاری رکھا ہے
✔️ حضور ﷺ کی بعثت سے علومِ انسانیت کا ظہور اور دنیا بھر میں آج تک فیضان جاری ہے
✔️ آپ ﷺ کی حبریت کے مراتب، مکی دور کے علوم؛ علم التوحید، علم المعاد اور انبیائے سابقین کے قصص
✔️ مدنی دور کے علوم؛ اَحکام و حِکم (حکمت) کا نزول اور شریعت کا مکمل عملی نظام
✔️ تیسرا مرتبہ حبریت؛ آپ ﷺ کی وفات کے بعد خلفا میں علومِ شریعت کا منتقل ہونا
✔️ تیسرے مرتبے کی پہلی قسم؛ علوم کے مرکز و منبع (قرآنِ حکیم) کی جمع وتدوین
✔️ دوسری قسم؛ حضور ﷺ کے بعد پیش آمدہ مسائل کی تفتیش اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اخذ و استنباط
✔️ فقہ اسلامی کے تین بڑے ماخذ؛ کتاب اللہ، سنتِ رسول ﷺ اور خلفاء و صحابہ ؓ کے مجمع علیہ اقوال

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

Show more...
8 months ago
2 hours 2 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 75 | نکتۂ دوم اور سوم کے ذیل میں خلافتِ خاصہ کی حقیقت کی جامع تشریح
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 75:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
نکتۂ دوم اور سوم کے ذیل میں خلافتِ خاصہ کی حقیقت کی جامع تشریح
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 21؍ رمضان المبارک 1446ھ / 22؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلافتِ خاصہ کی حقیقت؛ نکتۂ اول کا خلاصہ
✔️ نکتۂ دوم؛ نبوت کی حقیقت اور رسولوں کی بعثت کے مقاصد
✔️ طبیب کی مثال سے حقیقتِ نبوت کی توضیح
✔️ نبوت کا پہلا مقصد؛ شریعت کی تعلیمات کو اصلاحِ ناس کے لیے عام کرنا
✔️ نبوت کا دوسرا مقصد؛ شرک و مظالم کی حقیقت واضح کرکے ان کا ردّ کرنا
✔️ نبوت کا تیسرا مقصد؛ اقوام کی سیاست
✔️ نبی کی خصوصیت؛ سب سے زیادہ أعدل النّاس ہو اور ملائِ اعلی سے مشابہت رکھتا ہو
✔️ انبیاؑ کے لیے ان کی اُمت واصحاب کو مسخر کردیا جاتا ہے، جو اس علمِ نبوت کو حاصل کرتے ہیں اور دنیا میں پھیلاتے ہیں
✔️ حضور ﷺ کی خلافت؛ شریعت، طریقت اور سیاست کی جامع ہے
✔️ نکتۂ سوم؛ خلافت کی حقیقت اور خلافتِ ظاہرہ و باطنہ
✔️ خلافتِ ظاہرہ وباطنہ کے پسِ منظر میں اقامتِ دین کے لیے علومِ نبی اور زہد وتقوی کی تربیت کی ناگزیریت
✔️ خلافت کے لیے ظاہری معنی کے ساتھ باطنی معنی کی رعایت ضروری ہے
✔️ اللہ کی طرف سے خلافت کا داعیہ، اشخاص کے دلوں میں ڈالا جاتا ہے
✔️ خلیفہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیغمبر کے مشابہ ہو
✔️ خلیفہ خاص‘خلافتِ ظاہرہ اور باطنہ دونوں خصوصیات کا حامل ہوتا ہے
✔️ خلافتِ خاصہ کے لیے؛ آیاتِ قرآنیہ، احادیثِ نبویہ ﷺ، سلف صالحین کے آثار اور خلفائے راشدین کے قصوں کا مطالعہ کرلیا جائے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 50 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 74 | اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 74:
فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
اوصافِ پیغمبری ﷺ میں خلیفۂ راشد کی مشابہت کی لاجواب توضیح و تشریح
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 19؍ رمضان المبارک 1446ھ / 20؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ خلیفۂ راشد کے لیے پیغمبر ﷺ کے اقوال و افعال اور اَخلاق و مَلَکات میں مشابہت ضروری ہے
✔️ خلیفۂ راشد کے لیے نبیؐ کے اَوصاف سے مشابہت کے وضاحتی اُمور
✔️ خلیفۂ راشد‘ اصحاب النبی ﷺ کے طبقۂ علیا میں سے ہوتا ہے
✔️ خلیفۂ راشد کے لیے قوتِ عاقلہ وعاملہ میں پیدائشی اور اکتسابی‘ دونوں اعتبار سے نبی سے مشابہ ہونا لازمی ہے
✔️ نبیﷺ کے قلب مبارک کے واسطے سے داعیۂ اِلٰہیہ، خلیفۂ راشد میں منتقل ہوتا ہے، نیز داعیۂ اِلٰہیہ پیدا کرنے کے لیے دینی تسلسل اور صحبت کی اہمیت
✔️ خلیفۂ راشد‘ علومِ نبوت منتقل کرنے کا واسطہ و ذریعہ ہے
✔️ خلیفۂ راشد کی کامل وضاحت کے لیے تشریع اور نبوت کی حقیقت سمجھنا ضروری؛ سات بنیادی نکات
✔️ نکتۂ اَول: تشریع تتمۂ تقدیر ہے، نیز تقدیر کی وضاحت
✔️ انسان کی حقیقت؛ قوتِ مَلَکیہ و بھیمیہ میں اعتدال ضروری
✔️ فطرتِ انسانی اور تشریعِ بنی آدم کا مفہوم اور باہمی تعلق
✔️ نبی ﷺ سب سے زیادہ متعدل مزاج اور یہی وحی کے نزول کا جبلی سبب
✔️ شریعتِ بنی آدم ایک ہے، البتہ قوموں اور زمانے کے لحاظ سے عملی طریقۂ کار بدلتا رہا
✔️ حضور ﷺ کی شریعت کل انسانیت کے لیے اصل کی حیثیت رکھتی ہے
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
2 hours 46 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 73 | فصل ہفتم (پہلا درس) خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 73:
فصل ہفتم (پہلا درس)
خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 18؍ رمضان المبارک 1446ھ / 19؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ کتاب کی سابقہ مباحث سے ربط اور فصل ہفتم؛ خلفا کی خلافت پر دلائلِ عقلی
✔️ خلفا کی خلافت پر دلائلِ عقلی قائم کرنے کا معنی
✔️ فصل ہفتم (خلافتِ راشدہ کے عقلی دلائل) کے دو توضیحی مقاصد
✔️ خلافتِ خاصہ (راشدہ) حقیقتِ شرعی ہے
✔️ فریقین کے ہاں خلافت کے معنی و مفہوم اور خلیفہ خاص کی شرائط متعین کرنے کا بنیادی فرق
✔️ خلافت و امامت سے متعلق نزاع کی حقیقت اور عقلی دلائل سے نکتۂ اِختلاف کا جائزہ
✔️ خلافتِ راشدہ کا معنی ومفہوم اور نظریۂ اِمامت کا عقلی دلائل سے جائزہ
✔️ خلافتِ راشدہ اور خلافتِ جابرہ میں فرق
✔️ خلافتِ راشدہ وخلیفۂ خاص کے لوازمات و شرائط
✔️ خلیفہ کے لیے قریشی ہونے کی شرط کی بے شمار حکمتیں
✔️ بچہ، عورت اور نااہل کو خلیفہ بنانا (سوال و جواب)
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 34 minutes

Khutabat e Khilafat
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 72 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۂ زلزال تا سورۂ اخلاص
خُطباتِ خلافت
بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
خُطبہ 72:
فصل ششم
تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
سورۂ زلزال تا سورۂ اخلاص
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: 17؍ رمضان المبارک 1446ھ / 18؍ مارچ 2025ء
بوقت: ڈھائی بجے دوپہر
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سورۂ زلزال کی آیت کے نزول کے موقع پر حضرت ابوبکرؓ کی حالت  
✔️ گناہ پر ندامت اور توبہ کرنا‘ انسان کی ترقی کا سبب
✔️ سورہ تکاثر کی فضیلت وتفسیر میں آثارِ خلفائے راشدینؓ
✔️ حضرات شیخینؓ اور حضور ﷺ کی بھوک و پیاس کی حالت اور ’’ثُمَّ لَتُسْئلُنَّ یَوْمَئذٍ عَنِ النَّعِیْمِ‘‘ کے تناظر میں نعمتِ مسئولہ سے متعلق روایات
✔️ سورۂ قریش کے تناظر میں قریش کی فضیلت و بلند مقام سے متعلق روایات
✔️ ’’الأئمّۃ مِن قریش‘‘ کی روشنی میں قبیلہ قریش میں حکمرانی کی تین صلاحیتیں
✔️ عدل، رحمت اور معاہدات کی پاسداری‘ انسان کی طبعی و فطرتی خصوصیات
✔️ ان تین خصوصیات کی روگردانی کی وجہ سے یہود‘ ملعون ہوئے
✔️ رائے سازی، معاملہ فہمی، علم و دانش اور عملی صلاحیتوں میں قریش کی امتیازی حیثیت
✔️ قریش کا اپنی خداداد صلاحیتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انجام
✔️ الکوثر کی وضاحت میں روایت؛ سورۃ الکوثر کی تشریح کے ذیل میں
✔️ حضرت عمرؓ کا ابن عباسؓ کو صلاحیت کی وجہ سے اکابر صحابہؓ کی مجلسِ مشاورت میں شامل کرنا؛ سورۃ النصر کی تفسیر کے تناظر میں
✔️ غلبۂ دین کی دلیل‘ سورۂ نصر کی تفسیر ابن عباسؓ ہے
✔️ حضورؐ نے ابو بکر ؓ کی خلافت کی وصیت کی ہے؛ ابن عباسؓ کی تصریح کے تناظر میں
✔️ اختتام فصل ششم؛ آیاتِ قرآنی سے متعلق خلفائے راشدینؓ کی تفسیری آرا اور آیات کے تناظر میں صحابہؓ بالخصوص خلفاء کی عظمت وفضیلت بیان ہوئی
✔️ ساتویں فصل میں خلفائے راشدینؓ کی خلافت کے عقلی دلائل کا بیان ہوگا
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Show more...
8 months ago
1 hour 23 minutes